فضل الرحمن کا سی ایم ہاؤس میں قائم کئے گئے شکایتی مرکز کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیر اعلی سندھ فضل الرحمان نے وزیراعلی ہاؤس میں عام انتخابات کے حوالے سے قائم کئے گئے شکایتی مرکز کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلی سندھ کو پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت نے کمپلینٹ سیل میں موجود سہولیات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کمپلینٹ سیل میں انتخابات سے متعلق ہر قسم کی شکایات موصول کی جارہی ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ شکایتی مرکز میں حساس پولنگ اسٹیشن کی بھی سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اس پر نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر انتخابی شکایتی سیل کی کار کردگی کا جائزہ لیتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عام انتخابات کے ساتھ ساتھ کمپلینٹ سیل میں ہر قسم کی عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلی سندھ نے کمپلینٹ سیل کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔وزیراعلی سندھ نے تمام اداروں کو کمپلینٹ سیل سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ کمپلینٹ سیل میں ان نمبروں پر شکایات موصول کی جائیں گی۔ 021-99207349, 99207568, 99202065, 99202080, 99202081 اور فیکس نمبر ز: 99202000, 99202007