شہید بینظیر نے قوم کے بچوں کو ہمیشہ اپنی اولاد کی طرح سمجھا ،بلاول بھٹو

شہید بینظیر نے قوم کے بچوں کو ہمیشہ اپنی اولاد کی طرح سمجھا ،بلاول بھٹو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 65ویں یوم پیدائش کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کے مشن برائے مضبوط جمہوری پاکستان کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس مشن پر گامزن ہوں جو انہوں نے خوشحال، مضبوط اور جمہوری پاکستان کے لئے شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ قوم کے بچوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا اور پیار دیا۔پاکستانی بچوں کے مستقبل کی خاطر انھوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آمریت اور آمروں کے خلاف جدوجہد آنے والے نسلوں کے لئے ایک امید اور ولولے کا نشان ثابت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی 1994میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا مشن شروع کیا تھا تاکہ قوم کے بچون کا مستقبل محفوط بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی پاکستانی خواتین کو انکا جائز حق دلوانے کی جدوجہد شروع کی اور خواتین پولیس اسٹیشن، فرسٹ وومن بنک جیسے ادارے قائم کئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے اور خواتین کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے میزائل پروگرام شروع کیا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کی خوشحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ2010میں1973 کے آئین کی اصل شکل مین مکمل بحالی کی سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو تعبیر مل گئی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے صوبائی خودمختاری کے ذریعے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل میں لگے رہیں گے۔پاکستان کے عوام 2018کے عام ینتخابات میں صرف اور صرف پی پی پی کو ہی دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔پاکستاان کے عوام 2018کے عام ینتخابات میں پی پی پی کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کروائیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -