ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 جون22    جمعہ۔کیرئیر میں ترقی کا غالب امکان ہے۔ ماتحت عملے کو اپنے افسران کا تعاون حاصل رہے گا۔کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ 

برج ثور

 جون22     جمعہ۔دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر انحصار نہ کریں بلکہ خود کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔آج ملازمت کے حصول کیلئے کسی پرائیویٹ کمپنی کے دفتر کا چکر لگ سکتا ہے۔

برج جوزا

 جون22  جمعہ۔اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میں تبدیلی آنے سے حالات پہلے سے بہتر اور پرسکون ہونگے۔

برج سرطان

 جون22   جمعہ۔دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔محبت سے متعلق معاملات بہتر رہیں کے۔

برج اسد

 جون22    جمعہ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔صحت کے متاثر ہونے کا اندیشہ خارج از امکان نہیں۔

برج سنبلہ

 جون22 جمعہ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں سے تعلقات بہتراور آپس میں معیار محبت بڑھے گا۔

برج میزان

 جون22    جمعہ۔آج آپ کے پاس آپ اپنے مشاغل کو پورا کرنے کا پورا پورا وقت ہوگا لیکن فضولیات میں اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی اہم مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔

برج عقرب

 جون22    جمعہ۔اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ جائیداد سے متعلقہ امور میں پریشانی ہو سکتی ہے۔

برج قوس

 جون22 جمعہ۔آج سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔

برج جدی

 جون22    جمعہ۔ملازمت ‘صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔ شریک حیات کے ساتھ خریداری کا موقع ملے گا۔آج سنجیدگی اختیار کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

برج دلو

 جون22    جمعہ۔سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیںمحبت راز کے راز افشاء ہونے کا امکان ہے۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔

برج حوت

 جون22    جمعہ۔شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے جو وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -