شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کردیا

شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کردیا
شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اپنے وکیل طاہر محمود عباسی ایڈووکیٹ کی وساطت سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے جانے والے حلف نامے کی شق 'این' کے تحت شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے ۔ شق 'این' کے تحت امیدواروں کو اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -