چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری کراچی پہنچ گئے ، حیدر آباد اور سکھر کا دورہ بھی کریں گے

چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری کراچی پہنچ گئے ، حیدر آباد اور سکھر کا دورہ بھی ...
چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری کراچی پہنچ گئے ، حیدر آباد اور سکھر کا دورہ بھی کریں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم مقدمات کی سماعت کرنے کے بعد حیدر آباد اور سکھر کا دورہ کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کریں گے ۔ وہ آج (جمعہ کو) کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت سے فراغت کے بعد حیدر آباد اور سکھر کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس سکھر میں ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز کا معائنہ کریں گے ، اس کے علاوہ وہ ہائیکورٹ بار کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -