حمزہ شہبازسے (ن) لیگ کے سینئرکارکنوں اورانتخابی امیدواروں کی ملاقاتیں

حمزہ شہبازسے (ن) لیگ کے سینئرکارکنوں اورانتخابی امیدواروں کی ملاقاتیں
حمزہ شہبازسے (ن) لیگ کے سینئرکارکنوں اورانتخابی امیدواروں کی ملاقاتیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازسے پارٹی کے سینئرکارکنوں اورانتخابی امیدواروں نے ملاقاتیں کی ںاور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سینئرکارکنوں اورانتخابی امیدواروں سے ملاقات میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دھرنوں اورانتشار کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہاہے،ن لیگ 5سالہ دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے گی،عمران خان عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پشاورکواکھاڑنے اوردھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی، جتنی ترقی مسلم لیگ ن نے پچھلے5سال میں کی اتنی ماضی میں کسی حکومت نےنہیں  کی۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -