کراچی ،فاروق ستار کی2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

کراچی ،فاروق ستار کی2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی2 مقدمات میں عبوری ضمانت 20،20 ہزار روپے کے عوض منطور کرلی۔جمعرات کو ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پانی بندش پر احتجاج اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دائر مقدمات میں ضمانت کے لئے مقامی عدالت سے رجوع کیا،جہاں عدالت نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت منطور کرتے ہوئے انہیں فی مقدمہ 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے ایم کیو ایم ہنما فاروق ستار کی ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی دو مقدمات میں عدم پیشی کی بنا پر مسترد کئے گئے تھے۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے خلاف دونوں مقدمات سولجر بازار اور نیو ٹاون تھانوں میں درج ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -