آر اوغلام مرتضیٰ کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کریں گے:ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں اعلان

آر اوغلام مرتضیٰ کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کریں ...
آر اوغلام مرتضیٰ کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کریں گے:ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنرکے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضیٰ اپل کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کریں گے کیونکہ وہ مکمل طور پر جانبدار ہیں اور سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

سردار ایاز صادق کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرکو لکھے گئے خط کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات لگا دیے اور لاہورکے حلقہ این اے129کے ریٹرننگ آفیسرغلام مرتضیٰ اپل کیخلاف شکایت بھی کر دی ۔خط کے متن میں ان کا کہنا تھا کہ میرے غیرملکی دوروں کی تفصیلات اورترقیاتی کام سے متعلق غیرضروری سوالات کیے گئے اورمجھ سے انتہائی توہین آمیزسوالات کیے گئے جن کاکاغذات کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھا لیکن علیم خان کے پیش ہونے پرریٹرننگ آفیسرنے کہاکہ آپ کیوں آئے آپ جائیں اپنی مہم چلائیں، آپ کے کاغذات منظور ہو چکے ہیں۔ ایاز صادق کا مزیدکہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے بلایا گیا جبکہ علیم خان کو استثنا دے دیا گیا اور ہمارے احتجاج پرعلیم خان کو 19جون کو بلایا گیا۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطا لبہ کیا کہ ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضیٰ اپل کو تبدیل کیا جائے وہ سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں اور مکمل طور پر جانبدار ہیں ،اگر یہ ریٹرننگ آفیسر برقرار رہے تو یہ قبل ازانتخابات دھاندلی ہوگی اور ہم اس ریٹرننگ آفیسرکی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -