آل پاکستان مسلم لیگ کی ڈاکٹرامجدکو پارٹی کانیا سربراہ مقررکرنے کے لئے الیکشن کمیشن کودرخواست

آل پاکستان مسلم لیگ کی ڈاکٹرامجدکو پارٹی کانیا سربراہ مقررکرنے کے لئے ...
آل پاکستان مسلم لیگ کی ڈاکٹرامجدکو پارٹی کانیا سربراہ مقررکرنے کے لئے الیکشن کمیشن کودرخواست

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ نے نئے سربراہ کے لئے الیکشن کمیشن کودرخواست دے دی جس کے مطابق ڈاکٹرامجدکوپارٹی سربراہ بنانے کی درخواست دی گئی ہے اور پرویزمشرف پارٹی کے سر پرست اعلیٰ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی سربراہی سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی کے نئے سربراہ کے لئے الیکشن کمیشن کودرخواست دے دی گئی ۔اے پی ایم ایل نے ڈاکٹرامجدکوپارٹی سربراہ بنانے کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن میں انہیں سربراہ مقررکیاجائے جبکہ پرویزمشرف پارٹی کے سر پرست اعلیٰ رہیں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -