کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے ...
کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں جس کے مطابق علیم خان نے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی سے69کروڑ96لاکھ4ہزار306روپے کاقرض لیا۔

دستاویز کے مطابق علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار ہے جبکہ بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے۔علیم خان کی ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار737روپے ہے جبکہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے اوروہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں۔

دستاویز کے مطابق علیم خان 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیوں کے مالک ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک شامل ہے۔ ظاہر کیے گئے اثاثوں میں علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری جبکہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں۔دستاویز کے مطابق علیم خان کے لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے اوران کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے 2015 تا 17 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 799 روپے کمائے اور  تین سال میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا اور وہ ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -