سابق وزیراعظم سید یوسف رضا چلتی نہر پر کھمبوں کا عارضی پل کراس کر کے ووٹ مانگنے گئے

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا چلتی نہر پر کھمبوں کا عارضی پل کراس کر کے ووٹ ...
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا چلتی نہر پر کھمبوں کا عارضی پل کراس کر کے ووٹ مانگنے گئے

  

ملتان،شجاع آباد (ویب ڈیسک) ملتان کو فلائی اوورز کا شہر بنانے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی امیدوار قومی اسمبلی این اے 158کھمبے رکھ کر بنائے گئے عارضی پل سے گزر کر ووٹ مانگنے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسی حلقہ میں واقع بستی ملوک روڈ کے ساتھ چلتی نہر پر بجلی کے دو کھمبے ڈال کر پہلے سے بنے عارضی پل سے گزرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کیلئے پہنچ گئے ، یہ صوبائی حلقہ 220میں بھی آتا ہے ۔یہ پل جہاں شجاع آباد میں تعمیر و ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے  اور  تپتی دھوپ میں سابق وزیراعظم کو یہ دن بھی دیکھنے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -