عام آدمی پارٹی کے امیدوار کا قاتل پولیس اہلکار نکلا

عام آدمی پارٹی کے امیدوار کا قاتل پولیس اہلکار نکلا
عام آدمی پارٹی کے امیدوار کا قاتل پولیس اہلکار نکلا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) محافظ ہی شہریوں کو قتل کرنے لگے ، نشاط آباد کے علاقہ میں فائرنگ سے قتل ہونے والے پی پی 109کے امیدوار وقار اہلہ کے قاتل قانون کے رکھوالے نکلے۔

تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 8ج ب میں فائرنگ سے قتل ہونے والے عام آدمی پارٹی کے پی پی 109کے امیدوار وقار اہلہ کے قتل کا مرکزی ملزم عمران پنجاب پولیس کا جوان نکلا ، قتل کرنے والا دوسرا ملزم طیب بھی پڑولنگ پولیس کا کانسٹیبل کی نوکری کرتا ہے، مقتول نے گزشتہ روز پولیس کو درخواست دی تھی کہ میری جان کو خطرہ ہے مگر پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی درخواست پو کوئی کارروائی نہ کی ، درخواست دینے کے باوجود بھی کارروائی کیوں نہ ہوئی پولیس پر سوالات اٹھنے لگے ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  سیاسی رنجش یا لین دین کے تنازعہ پر قتل ہوا معاملہ پولیس کے لئے چیلنج بن گیا ہے، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان سفیان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ، تاہم ابھی تک پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -