’’ قوم آج بھی میری بہت عزت کرتی، کوئی سیاسی منصوبہ نہیں لیکن ۔ ۔ ۔‘‘ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ کو بھی ان پر فخر ہوگا

’’ قوم آج بھی میری بہت عزت کرتی، کوئی سیاسی منصوبہ نہیں لیکن ۔ ۔ ۔‘‘ ڈاکٹر ...
 ’’ قوم آج بھی میری بہت عزت کرتی، کوئی سیاسی منصوبہ نہیں لیکن ۔ ۔ ۔‘‘ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ کو بھی ان پر فخر ہوگا

  

دبئی ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے ان کا کوئی سیاسی منصوبہ نہیں ، میں پاکستان کیلئے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن مشرف نے روک دیا ،جو مسلم ملک ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے اس کے خلاف پورا یورپ ہے لیکن عالمی برادری اسرائیلی ایٹمی پروگرام کے خلاف ایک لفظ نہیں کہتی۔

عرب نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہپاکستان کے ایٹمی ہتھیار ملکی دفاع کیلئے ہیں ،جارحیت کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اگر مسئلہ کشمیر دوستانہ طریقے سے حل ہو جائے تو دونوں ممالک امن سے رہ سکتے ہیں۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  انہوں نے مزید کہا مشرف نے ملکی خود مختاری کو صرف ایک فون کال پر دائو پر لگا دیا اور ابھی تک ہم بھاری قیمت چکا رہے ہیں ،مشرف ذلیل ہو رہے ہیں لیکن قوم میری بہت عزت کرتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -علاقائی -اسلام آباد -