گجرات سے ایک بھائی نے دوسرے کے کاغذات مسترد کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

گجرات سے ایک بھائی نے دوسرے کے کاغذات مسترد کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست ...
گجرات سے ایک بھائی نے دوسرے کے کاغذات مسترد کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (اے پی پی) سیاست نے بھائیوں کو ایک دوسرے کا مخالف بنا دیا، گجرات سے ایک بھائی نے دوسرے کے کاغذات مسترد کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے فریقین سے کل جواب طلب کر لیا ۔

جسٹس شہباز رضوی نے مخالف امیدوار شاہد رضا کی اپیل پر سماعت کی تو اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے امیدوار عابد رضا کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے، اپیل کنندہ وکیل اصغر اے گل نے الزام لگایا کہ امیدوار کا نام شیڈول 4 میں شامل اور امیدوار سزا یافتہ ہے اور جرائم پیشہ ہے جبکہ امیدوار نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔

اپیل کنندہ نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ امیدوار آئین کے آرٹیکل 62 63 پر پورا نہیں اترتے، ایپلٹ ٹربیونل عابد رضا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /گجرات