زعیم قادری کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی، بڑا اپ سیٹ کردکھایا،اطہرگورچانی ن لیگ میں شامل

زعیم قادری کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی، بڑا اپ ...
زعیم قادری کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی، بڑا اپ سیٹ کردکھایا،اطہرگورچانی ن لیگ میں شامل

  

راجن پور(ویب ڈیسک)ضلع راجن پورمیں اطہرگورچانی نےٹکٹ نہ ملنےپرپی ٹی آئی کوخیربادکہتے ہوئےن لیگ سے اتحادکر لیاجس کےبعد294پر پرویزگورچانی دستبردار‘ اطہر گورچانی 294اور پرویز گورچانی295پرالیکشن لڑیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گورچانی برادری کےسرکردہ افرادکااہم اجلاس راجن پور میں سردارشوکت خان گورچانی کی رہائش گاہ پرہواجس میں خاصی بحث اورگلے شکوؤں کےبعدپرویز گورچانی اوراخترگورچانی نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیاجسےراجن پورمیں الیکشن 2018ء کا ایک اپ سیٹ قراردیاجارہاہے۔

تحریک انصاف نے سابق ڈی جی آئی بی سرداراختر حسن گورچانی کے بیٹے سابق ایم پی اےسرداراطہرحسن خان گورچانی کوصوبائی حلقہ پی پی294کا ٹکٹ نہ دیااوریہ ٹکٹ سابق صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کوجاری کردیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راجن پور