کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے والا اس شخص کی گرفتار ہونے کے بعد حوالات سے پہلی تصویر سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے والا اس شخص کی گرفتار ہونے کے بعد حوالات سے پہلی ...
کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے والا اس شخص کی گرفتار ہونے کے بعد حوالات سے پہلی تصویر سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چترال میں کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی ویڈیو سامنے آئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا جس کے بعد پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور اب حوالات سے اس کی پہلی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے

پولیس کے مطابق چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان ایمل کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایمل نے چترال میں کیلاش کی خواتین کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو انہوں نے منع کیا مگر ایمل باز نہ آیا اور مسلسل ویڈیوبناتا رہا۔ اس دوران خواتین نے اسے کئی مرتبہ منع کیا اور چادروں نے اپنے منہ چھپاتی رہیں مگر وہ پھر بھی باز نہیں آیا۔ 

ایمل نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جو کہ انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور صارفین نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس حکام حرکت میں آئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا تاہم آج اسے گرفتار کر لیا گیاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -