بابا حیدر زمان نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا، سردار گوہر زمان جانشین مقرر
ایبٹ آباد( ویب ڈیسک) قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے انتخابی سیاست کو خیر بار کہہ کر سردار گوہر زمان کو اپنا سیاسی جاشنین مقرر کر دیا، کڑلال برادری نے فیصلہ کا خیر مقدم کیا جبکہ بابا حیدر زمان نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ دیوال منال میں کڑلال برادری کے اجتماع میں قائد صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے انتخابی سیاست کو خیر آباد کہہ کر گوشہ نشینی اختیار کر لی اور اپنی جگہ اپنے چچا زاد بھائی سردار گوہر زمان کو سیاسی جانشنین نامزد کرتے ہوئے تمام برادری کو ہدایت کی کہ وہ سردار گوہر زمان کی قیادت میں اپنے اور علاقے کے فیصلے کریں۔ بابا حیدر زمان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی عزت اور جرات سے گزاری ہے اور ہر مشکل گھڑی میں بھی علاقے اور قوم کا سر نیچا نہیں ہونے دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سردار گوہر نے کہا کہ بابا حیدر زمان ہزارہ کی ہر برادری کی پہچان ہیں اور ان کی سیاسی زندگی ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ ہوگی ۔ اس موقع پر بابا حیدر زمان نے سردار گوہر زمان کی دستار بندی کر کے ان کو اپنا جانشین بنانے کا اعلان کیا۔