سابق وزیراعلی سندھ مرا د علی شاہ نے21کروڑ مالیت سے زائد اثاثے ظاہر کر دیئے

سابق وزیراعلی سندھ مرا د علی شاہ نے21کروڑ مالیت سے زائد اثاثے ظاہر کر دیئے
سابق وزیراعلی سندھ مرا د علی شاہ نے21کروڑ مالیت سے زائد اثاثے ظاہر کر دیئے

  

سیہون(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلی سندھ مرا د علی شاہ نے بھی عام انتخابات سے قبل اپنے اثاثے ظاہر کردیے جس کے مطابق مرادعلی شاہ کے اثاثوں کی مالیت21کروڑ39لاکھ18ہزار4سو99روپے ہے۔

مراد علی شاہ کے دستاویز کے مطابق وہ 275ایکڑپر محیط ایک ٹرسٹ کے مالک ہیںاور انہوں نے 10تولے زیورات بھی اپنے اثاثوں میں ظاہرکیے ہیں،مرادعلی شاہ کے پاس بینک میں2لاکھ64ہزار368ڈالرزہیں جبکہ ان کے پاس 22لاکھ اور1کروڑ20لاکھ روپے کی2گاڑیاں بھی ہیں۔دستاویز کے مطابق مرادعلی شاہ نے اثاثوں میں مختلف مقامات پر51ایکڑزرعی اراضی بھی ظاہرکی جبکہ سابق وازیراعلی سندھ ڈی ایچ اے کراچی میں1کروڑ15لاکھ روپے کے بنگلے کے مالک ہیں،ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق مرادعلی شاہ کے اثاثوں کی کل مالیت21کروڑ39لاکھ18ہزار4سو99روپے ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -