چائنہ ایئر کی لاہور سمیت دیگر شہروں سے سروس شروع ، پہلی پرواز لاہور لینڈ کرگئی
لاہور (ویب ڈیسک) چائنہ ایئر نے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے اپنی سروس کا آغاز کردیا ، گذشتہ روز چائنہ ایئر کی پہلی پرواز چائنہ کے شہر ارمچی سے لاہور پہنچی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن حکام نے نئی آنے والی پرواز کا استقبال کیا، ایئر پورٹ کے افسران نے مسافروں کو ایئر پورٹ کی حدود میں پہنچنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے ، چائنہ ایئر کی طرف سے لاہور کیلئے ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیں گی۔