چیئر مین برابری پارٹی جواد احمد کے 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

چیئر مین برابری پارٹی جواد احمد کے 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور
چیئر مین برابری پارٹی جواد احمد کے 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

  

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کے 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ، جواد احمد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131، 132لاہور اور حلقہ این اے 246لیاری کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

اس موقع پر جواد احمد کا کہنا تھا کہ برابر پارٹی پاکستان کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا گیا ہے جو ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے تمام امیدوار جنرل الیکشن میں اپنے مقرر کردہ حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ میں تین حلقوں سے شہباز شریف ، عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔

جواد احمد نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ برابری پارٹی پاکستان مڈل کلاس ، محنت کشوں اور نوجوانوں یعنی 99فیصد لوگوں کی واحد جماعت ہے اور یہی لوگ جنرل الیکشن میں ہمیں ووٹ دیں گے ۔ تاہم انہوں نے اپنے امیدواروں کی تفصیل نہیں بتائی کہ انکی جماعت کے پلیٹ فارم سے کتنے امیدوار کس کس حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -