زعیم قادری نجی محفلوں میں شہباز شریف کے بارے میں کیا گفتگو کرتے تھے اور انہیں ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟ عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

زعیم قادری نجی محفلوں میں شہباز شریف کے بارے میں کیا گفتگو کرتے تھے اور انہیں ...
زعیم قادری نجی محفلوں میں شہباز شریف کے بارے میں کیا گفتگو کرتے تھے اور انہیں ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟ عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ زعیم قادری اکثر نجی محفلوں میں شریفوں کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے تھے جبکہ میرے خیال میں انہیں ٹکٹ اس لئے نہیں دیا گیا کیونکہ پی ایم ایل کی قیادت کا خیال ہے کہ زعیم قادری کے پاس خرچ کرنے کیلئے مال نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ زعیم قادری صاحب کافی دیر سے نجی محفلوں میں ’لوز ٹاک‘ کرتے رہتے تھے اور میں حیران ہوتا تھا کہ وہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے بارے میں کافی سخت زبان استعمال کرتے تھے۔

میں بڑا حیران ہوتا تھا کہ یہ وزیر باتدبیر ہیں، لیکن لگتا ہے کہ وہ بے تدبیر تھے۔ ان کو تھوڑا سا گلہ یہ تھا کہ میں ترجمان ہوں اور وزیر بننے کی جستجو میں مصروف تھے اور جب وزیر بنایا دیا گیا تو پھر ترجمان نہیں رہے۔ ان کی اکثر قیادت سے ناراضگی رہتی تھی مگر جب سب کچھ مل رہا ہو تو پھر اعتراض کی وجہ باہر کے لوگوں کو قابل فہم نہیں لگتی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ زعیم قادری کی بیگم بھی ایم پی اے ہیں اور قادری صاحب خود بھی جھنڈے لگا کر پھرتے تھے، اس وجہ سے ناراضگی تھی لیکن اصل بات یہ ہے کہ سیاستدان ایسے ہی ہوتے ہیں اور اپنی اپنی ضروریات کے تحت بیٹھے ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر بات یہ ہے کہ انہیں ٹکٹ ہی نہیں ملی تو گلہ تو بن ہی گیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خیال میں زعیم قادری کے پاس خرچ کرنے کیلئے مال نہیں اور وہ الیکٹیبل نہیں ہیں، اس لئے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ پی ٹی آئی کو جائز طور پر طعنے دینے والی مسلم لیگ (ن) نے ایسی کیا چیز مختلف کر دی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -