منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام
پیرس (ایاز محمود ایاز) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القران کے رہنماوں، رفقاء وابستگان ، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور مختلف میڈیا چینلز کے صحافی حضرات نے شرکت کی ۔ اس پر رونق محفل میں پہلی بار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کی خواتین عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی، تقریب میں فاونڈیشن کے کام کرنے کے طریقہ کار اور ممبر شپ سے متعلق تفصیل سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا،اس محفل میں پہلی بار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کی ٹیم کی جانب سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا جسے حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا اور لطف اندوز ہو ئے ۔