شوہر نے بیوی کی انگلیاں کاٹ دیں آشنا کو موت کی گھاٹ اتار دیا
خانیوال (ویب ڈیسک) خانیوال کے نواحی علاقے ڈنگیاں پلاں بھینی امام بخش میں شوہر نے بیوی کی انگلیاں کاٹ دیں ، آشنا کو ہلاک کر دیا۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمی خاتون کو ضلعی ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق ڈنگیاں پلاں بھینی امام بخش کے رہائشی رمضان کو شک تھا کہ وسیم کے اسکی بیوی رشیدہ بی بی کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر اس نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے بیوی کے مبینہ آشنا وسیم کو قتل کر دیا جبکہ بیوی رشیدہ بی بی کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں۔ زخمی رشیدہ بی بی کو ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال منتقل کردیا۔