3میاں بیوی الیکشن میں امیدوار بن کر میدان میں آگئے

3میاں بیوی الیکشن میں امیدوار بن کر میدان میں آگئے
3میاں بیوی الیکشن میں امیدوار بن کر میدان میں آگئے

  

 سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا میں 3میاں بیوی اور ایک جوڑے کیساتھ ان کا بیٹا بھی امیدوار بن گیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ حلقہ این اے 91، ان کی اہلیہ تنزیلہ عامر چیمہ حلقہ این اے 91اور حلقہ پی پی 75جبکہ ان کا صاحبزادہ منیب سلطان چیمہ حلقہ این اے 91اور پی پی 75سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، اسی طرح سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90سے سابق ایم این اے چودھری حامد حمید اور ان کی اہلیہ ارم حامد امیدوار ہیں ۔ اسی طرح اعجاز شیرازی اور ان کی اہلیہ عابدہ اعجاز حلقہ پی پی 73سے امیدوار ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -