فیفا ورلڈکپ میں بالآخر پاکستان کی نمائندگی بھی ہو گئی، احمد رضا آج برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ میں کیا کریں گے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

فیفا ورلڈکپ میں بالآخر پاکستان کی نمائندگی بھی ہو گئی، احمد رضا آج برازیل ...
فیفا ورلڈکپ میں بالآخر پاکستان کی نمائندگی بھی ہو گئی، احمد رضا آج برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ میں کیا کریں گے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا ٹاس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے
15 سالہ نوجوان احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ آج پہلے پاکستانی بن جائیں گے جنہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ عالمی مقابلوں کیلئے گروپ ای میں شامل برازیل اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔
احمد رضا مشروبات بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے روس پہنچے ہیں جن کے والد شبیر احمد سیالکوٹ میں فٹ بال بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صارفین پاکستانی نوجوان کا نام ٹاس کیلئے آنے پر احمد رضا کو مبارکباد کے پیغامات دینے کے علاوہ انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -