فیفا ورلڈکپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

فیفا ورلڈکپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے
فیفا ورلڈکپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ برازیل اور کوسٹا ریکا میں ہو گا اور دوسرے میچ میں نائجیریا کی ٹیم آئس لینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی جبکہ تیسرا میچ سربیا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

برازیل اور کوسٹاریکا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا جس کی خاص بات پاکستان کی نمائندگی ہے کیونکہ پاکستانی نوجوان احمد رضا اس میچ کا ٹاس کریں گے اور یوں فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی بھی نمائندگی ہو جائے گی۔ اس اہم میچ میں فتح سے برازیل کی ناک آﺅٹ راﺅنڈ میں رسائی کا امکانات بھی روشن ہو جائیں گے۔

نائیجیریا اور آئس لینڈ کے درمیان میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا جبکہ رات 11 بجے سربیا اور سوئٹزرلینڈ مدمقابل ہوں گی۔ نائجیریا کی ٹیم کوسٹاریکا کیخلاف پہلے میچ میں ناکام رہی تھی جبکہ گروپ ای کے پہلے مقابلے میں سربیا کی ٹیم کوسٹاریکا کو شکست دے چکی ہے۔

مزید :

کھیل -