فرانس کے شہر سٹراس برگ میں پارکوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ ،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

فرانس کے شہر سٹراس برگ میں پارکوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ ،خلاف ...
فرانس کے شہر سٹراس برگ میں پارکوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ ،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

  

(ایاز محمود ایاز) فرانس میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے آئے روز متعدد اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اور اسی طرح جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کے لئے قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں ۔ جس طرح ہمارے ہاں ہوٹل ہو یا ریسٹورنٹ ، سرکاری دفتر ہو پرائویٹ ، ہسپتال ہو کلینک، دوکان ہو یا مکان، سگریٹ نوشی دھڑلے سے کی جاتی ہے  ایسا کام فرانس میں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔فرانس میں  نہ ریسٹورنٹ کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت ہے اور نہ ہی دفاتر میں ۔ بلکہ مختلف سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر سگریٹ نوشی کے لئے مخصوص کیبن نما جگہیں بنائی گئی ہیں۔فرانس کے شہر سٹراس برگ کی بلدیہ کی جانب سے  سٹراس برگ کے پبلک پارکوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ کردیا گیا ہے جس پر  اطلاق 2019 میں ہو گا۔۔ نئے قانون کے اطلاق کے بعد جو پارک میں تمباکو نوشی کرے گا اسے مبلغ 68 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -