سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے

سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے
سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے جن میں سے 11افراد کوزندہ ریسکیو کرلیا گیاجبکہ ڈوبنے والے دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں،جبکہ ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں اور باقی 10 افراد کو  صحیح حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی کے غوطہ خور وں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی۔ریسکیو ذرائع کا مزیدکہنا تھا کہ ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ہیں، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔