”یہ دیکھو میں کسے لائی ہوں!!!“ پریانکا چوپڑا امریکہ سے ایک ایسے شخص کو بھارت لے آئیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، پریانکا کے گھر والے بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

”یہ دیکھو میں کسے لائی ہوں!!!“ پریانکا چوپڑا امریکہ سے ایک ایسے شخص کو بھارت ...
”یہ دیکھو میں کسے لائی ہوں!!!“ پریانکا چوپڑا امریکہ سے ایک ایسے شخص کو بھارت لے آئیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، پریانکا کے گھر والے بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکہ سے بھارت پہنچ گئی ہیں مگر اپنے ساتھ ایک ایسے شخص کو لے آئی ہیں کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اور ان کے بوائے فرینڈ ’نک جوناس‘ میں بات بہت آگے بڑھ گئی ہے کیونکہ وہ بھی پریانکا چوپڑا کیساتھ بھارت آئے ہیں۔ دونوں نے تاحال میڈیا کے سامنے اپنے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کی تاہم سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ تو سب نے ہی دیکھ لیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نک کیساتھ بھارت پہنچنے آئیں اور جوہو میں واقع اپنی رہائش گاہ پر چلی گئیں۔ اس سے پہلے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نک اور پریانکا ممبئی میں ایک ساتھ رہیں گے تاہم لگتا ہے کہ دونوں نے اپنے ’عمل‘ سے افواہیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دونوں جب بھارت پہنچے تو پوری کوشش کہ ان کی تصاویر نہ بن پائیں جبکہ میڈیا بھی اس بات پر حیران ہے کہ نیویارک میں متعدد مرتبہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہونے کے بعد بھارت میں وہ ایسا ہونے سے کیوں ڈر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ نک پریانکا چوپڑا کے گھر والوں سے ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات شائد ’لڑکا پسند‘ کرنے سے متعلق ہی ہے جس کے بعد دونوں شادی کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -