سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے 3کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے سامنے آگئے

سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے 3کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے سامنے آگئے
سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے 3کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماپیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کر دیں جس کے مطابق خورشیدشاہ کے مجموعی اثاثے3کروڑ،59لاکھ،15ہزار359روپے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق خورشیدشاہ میمن سوسائٹی میں20لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ کے مالک ہیں اور ان کے اسلام آبادمیں 2پلاٹ بھی ہیں جن میں 55لاکھ روپے مالیت کا1کینال کاپلاٹ ہے اور دوسرا پلاٹ 8 لاکھ روپے مالیت کا ہے۔دستاویزات کے مطابق خورشیدشاہ کے پاس ریجنٹ کے علاقے میں3لاکھ10ہزارروپے کاگھرہے ،گھوسری میں20اور3ایکڑزمین26لاکھ86ہزار76روپے مالیت کی ہیں اس کے علاوہ کوٹری میں 100 ایکڑ زرعی زمین 16 لاکھ روپے مالیت کی ہے۔کاغذات نامزدگی میں خورشیدشاہ کی جانب سے ناراکاٹن فیکڑی میں21لاکھ روپے مالیت کے25فیصدشیئرزظاہر کئے گئے ہیں۔اس طرح سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مجموعی اثاثے3کروڑ،59لاکھ،15ہزار359روپے ہیں۔