قومی کرکٹرز کی ”موجیں“ لگ گئیں، پی سی بی نے تمام کٹیگریز کا معاوضہ ڈبل کر دیا، کون سا کھلاڑی کس کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

قومی کرکٹرز کی ”موجیں“ لگ گئیں، پی سی بی نے تمام کٹیگریز کا معاوضہ ڈبل کر ...
قومی کرکٹرز کی ”موجیں“ لگ گئیں، پی سی بی نے تمام کٹیگریز کا معاوضہ ڈبل کر دیا، کون سا کھلاڑی کس کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑی کی تعداد کم کر کے معاوضہ دوگنا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی نے اس مرتبہ 35 کھلاڑیوں کے بجائے 25 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اے، بی، سی اور ڈی کٹیگریز کا معاوضہ دوگنا کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے کٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، حسن علی، محمد عامر، اظہر علی اور بابر اعظم شامل ہیں جبکہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ اے کٹیگری سے بی کٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

اسد شفیق، عماد وسیم، فخرزمان، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث سہیل اور یاسر شاہ بی کٹیگری میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ وہاب ریاض، جنید خان، محمد نواز، عثمان خان شنواری، محمد عباس، رومان رئیس اور امام الحق سی کٹیگری میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی، صاحبزادہ فرحان، محمد اصغر، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، عمید آصف، آصف ذاکر، محمد حسین طلعت، عثمان صلاح الدین اور راحت علی کو ڈی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -