ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کااختیار نہیں، ناکامی کے نتائج برے ہوں گے: ترجمان ایف بی آر

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کااختیار نہیں، ناکامی کے نتائج برے ہوں ...
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کااختیار نہیں، ناکامی کے نتائج برے ہوں گے: ترجمان ایف بی آر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان ایف بی آرڈاکٹر اقبال کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے جس میں توسیع کااختیار نہیں ہے۔اسکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں کچھ کہناقبل ازوقت ہے۔

ترجمان ایف بی آرڈاکٹر اقبال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی اورغیرملکی اثاثے ظاہرکرنے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کی گئی اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں،غیرملکی اثاثے ظاہرکرنے پر2 فیصد ٹیکس لاگوہوگا جبکہ ملکی اثاثے ظاہرکرنے پر 5 فیصدٹیکس لاگوہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سیاسی اورعوامی عہدیداروں کے لئے نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مجرم اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ڈاکٹر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے جس میں توسیع کااختیار نہیں ہے۔اسکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں کچھ کہناقبل ازوقت ہے،اسکیم کی ناکامی کے نتائج برے ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -