سنی لیونی ہسپتال داخل، مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

سنی لیونی ہسپتال داخل، مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی
سنی لیونی ہسپتال داخل، مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کو شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ دو سے تین روز تک ہسپتال میں ہی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ دیکھو میں کسے لائی ہوں!!!“ پریانکا چوپڑا امریکہ سے ایک ایسے شخص کو بھارت لے آئیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، پریانکا کے گھر والے بھی ہکا بکا رہ جائیں گے 

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سنی لیونی معروف ٹی وی شو ’ایم ٹی وی سپلٹس ولا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کے معدے میں درد اٹھا جس پر انہیں اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے علاقے خیرپور میں واقع برجیش ہسپتال لے جایا گیا۔سنی لیونی کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا اور وہ اب بھی وہیں پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کی حالت قدرے بہتر ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سنی لیونی کو ہفتے کی صبح ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔ سنی لیونی معروف رئیلٹی شو ’ایم ٹی وی سپلٹس ولا‘ کے گیارہویں سیزن کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جب وہ بیمار ہوئیں۔

سنی لیونی کے منیجر نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سنی لیونی کے اپنڈکس کا علاج کیا جا رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ رئیلٹی شو کی ٹیم کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ سنی لیونی کو ہسپتال داخل کروایا گیا ہے تاہم اب ان کی حالت ٹھیک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ سنی لیونی کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اس لئے ابھی شوٹنگ بھی نہیں کی جا رہی تاہم حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔ اداکارہ اپنے قریبی دوست اور ساتھی میزبان رن وجے سنگھ سنگھا کیساتھ اتراکھنڈ کے رام نگر ڈسٹرکٹ میں شوٹنگ کر رہی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -