نواز شریف حکومت کے وسائل استعما ل کرتے تھے، جس سے قوم کا شدید نقصان ہوا : جہانگیر ترین

22 جون 2018 (16:04)

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف حکومت کے وسائل استعما ل کرتے تھے،جس سے قوم کا شدید نقصان ہوا ،میں پارٹی کے ساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا اور میراکوئی ذاتی مفادنہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی،ضرور دیکھوں گا اور پھر جواب دوں گا،ہم سب نے پارٹی کی باتیں باہر نہ کرنے کا عہد لیا تھا اور اگر کوئی ایسا کر رہا ہے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے کسی خاتون کو ٹکٹ نہ دینا نا انصافی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں جہاں ناانصافی ہوئی وہاں انصاف کرنے کی کوشش کریں گے، میںپارٹی کے ساتھ بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور میں اصول کی سیاست کرتا رہوں گا،میں پارٹی کے ساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا اور میراکوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے۔جہانگیر ترین کامزید کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کے وسائل استعما ل کرتے تھے،جس سے قوم کا شدید نقصان ہوا لیکن الیکشن میں فوج کی نگرانی کی بات پر خوشی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں