مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت ...
مصری شہری فٹ بال ورلڈکپ کا میچ دیکھ کر گھر آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ قیامت ٹوٹ پڑی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان میں آن لائن) فٹ بال ورلڈکپ میں روس اور مصر کا فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے گھر سے باہر جانے والا مصری شہری جب واپس آیا تو بیوی اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ بے چارے پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ دیکھو میں کسے لائی ہوں!!!“ پریانکا چوپڑا امریکہ سے ایک ایسے شخص کو بھارت لے آئیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، پریانکا کے گھر والے بھی ہکا بکا رہ جائیں گے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری شہری گھر واپس لوٹا تو دیکھا کہ اس کی بیوی اور دو بیٹیوں جن کی عمریں 14 اور 12 سال تھیں، کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ لرزہ خیز واقعے کی خبر میڈیا پر آئی تو ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قاہرہ کے قریب القسم کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شہری فٹ بال میچ دیکھنے گھر سے باہر تھا۔ اس دوران نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر 38 سالہ بیوی اور دو بیٹیوں جن کی عمریں 14 اور 12 سال بتائی جاتی ہیں گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔
جب وہ شخص گھر لوٹا تو اس کی بیوی اور بچیاں گلہ گھونٹ کر قتل کردی گئی تھیں اور گھر میں موجود تین لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ کی نقد رقم بھی لوٹ لی گئی تھی۔ پولیس نے گھر کے قریب لگے ایک سی سی ٹی کیمرے سے چھان بین کی ہے جس میں واردات کے وقت ایک خاتون اور ایک مرد کو فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مقامی شہری انہیں پہچان نہیں سکے۔