نواز شریف کی تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ کرنےکی درخواست غیرموثرقرار

نواز شریف کی تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ کرنےکی درخواست غیرموثرقرار
نواز شریف کی تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ کرنےکی درخواست غیرموثرقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ کرنےکی درخواست غیرموثرقرار دے دی۔
اس موقع پر نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے کہا تھا تینوں ریفرنس میں ایک ساتھ فیصلہ ہو گا لیکن اب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس پہلے مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کے تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ کرنےکی درخواست غیرموثرقرار دیتے ہوئے احتساب عدالت کو اپنی معمول کی کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے ایون فیلڈریفرنس میں حتمی دلائل موخرکرنےکی استدعاکی تھی۔