سربراہ برابری پارٹی جواداحمد کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر

سربراہ برابری پارٹی جواداحمد کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر
سربراہ برابری پارٹی جواداحمد کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاغذات نامزدگی میں سربراہ برابری پارٹی جواداحمد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئیں جس میں انہوں نے موسیقی کو اپناذریعہ آمدنی ظاہرکیاہے۔

دستاویزات کے مطابق جواداحمدلاہور میں1کنال کے پلاٹ کے مالک ہیں جس کی مالیت 1کروڑ45لاکھ وپے ظاہرکی گئی ہے جبکہ وہ 62 لاکھ روپے مالیت کی 2گاڑیوں کے مالک بھی ہیں۔کاغذات نامزدگی میں جواد احمد نے موسیقی کو اپناذریعہ آمدنی ظاہرکیاہے جس کے مطابق ان کے بینک اکاؤنٹ میں 82 لاکھ 73 ہزار روپے ہیں اور وہ 1لاکھ 65ہزارمالیت کی کوپروڈیکشن کمپنی کے مالک بھی ہیں جبکہ جواداحمد نے گزشتہ سال 3 لاکھ 48 ہزار روپے ٹیکس ادا کیاہے۔

واضح رہے کہ جواداحمد این اے 246 پربلاول بھٹو کے مقابل الیکشن لڑرہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -