متحدہ قبائل کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات،صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش

متحدہ قبائل کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات،صوبائی اسمبلی میں ...
متحدہ قبائل کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات،صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی جس میں متحدہ قبائل وفدنے فاٹا انضمام کے بعد صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا۔

ملاقات کے جاری کردہ اعلامیہ میں الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 کو فاٹا تک توسیع دی گئی ہے،فاٹا میں صوبائی اسمبلی انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا میں حلقہ بندیاں عام انتخابات کے بعد ایک سال کے اندر ہوں گی اور یہ حلقہ بندیاں الیکشنز ایکٹ 2017 کے قوانین کے مطابق ہوں گی،حکام کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن فاٹا کی 16 نشستوں کی حلقہ بندیاں مکمل کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -