”میں نے یہ کام تو کیا ہی نہیں اور۔۔۔“ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

”میں نے یہ کام تو کیا ہی نہیں اور۔۔۔“ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو سب ...
”میں نے یہ کام تو کیا ہی نہیں اور۔۔۔“ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کیخلاف چلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرا طرز سیاست نہیں ہے۔ میرے نواز شریف کیساتھ صرف اور صرف سیاسی اختلافات ہیں اور کوئی ذاتی اختلافات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں میرے حوالے سے بہت سی خبریں چلیں کہ اگر میں نے منہ کھولا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے اور اس کے علاوہ بہت سے ایسے جملے میرے منہ میں ڈالے گئے جو میں نے کہے ہی نہیں تھے جبکہ ایک جعلی خبر یہ بھی چلی کہ میں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میرے نواز شریف کیساتھ سیاسی اختلافات ہیں جو میں قوم اور اپنے حلقے کے عوام کے سامنے رکھوں گا جبکہ ان کیساتھ میرا ذاتی کوئی اختلاف نہیں ہے۔ میرا یہ طرز سیاست ہی نہیں ہے کہ میں ایسی باتیں کروں کہ اگر زبان کھولی تو وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، سیاسی مخالفین کے ساتھ بھی ایسی سیاست نہیں کرتا۔

میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں اور اگر کوئی رابطہ ہے تو صرف اور صرف اپنے حلقے کے عوام سے ہے۔ کسی سیاسی جماعت کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا اور اگر الیکشن کیلئے کسی کی طرف دیکھ رہا ہوں تو اللہ تعالی اور حلقے کے عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، 25 جولائی کو فیصلہ سب کے سامنے آ جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -