بلاول بھٹو نے ’فادرز ڈے‘ کے موقع پر یہ تصویر شیئر کی تو پاکستانیوں نے ایسی چیز دیکھ لی کہ ”تشویش“ میں مبتلا ہو گئے، آخر اس تصویر میں ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ کسی صورت بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے

بلاول بھٹو نے ’فادرز ڈے‘ کے موقع پر یہ تصویر شیئر کی تو پاکستانیوں نے ایسی ...
بلاول بھٹو نے ’فادرز ڈے‘ کے موقع پر یہ تصویر شیئر کی تو پاکستانیوں نے ایسی چیز دیکھ لی کہ ”تشویش“ میں مبتلا ہو گئے، آخر اس تصویر میں ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ کسی صورت بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر سال کی طرح، اس سال بھی ہم میں نے اکثر افراد ’فادرز ڈے‘ بھول گئے ہوں گے اور بہت سے لوگوں کو اردگرد سے معلوم ہوا ہو گا۔ بہت سے لوگوں نے اس دن کو اپنے والد کیلئے یادگار بنانے کی کوشش کی ہو گی لیکن اگر سوشل میڈیا دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ دنیا میں ہر شخص ہی ’فادرز ڈے‘ منا رہا ہے۔کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اپنے والد کیساتھ محبت کے اظہار کیلئے ہمیں کسی فادرز ڈے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے 

بہت سے دیگر لوگوں کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی فادرز ڈے منایا اور اس موقع پر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کے گال پر بوسہ دیا جس کی تصویر بلاول نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو پاکستانیوں نے ایسی چیز دیکھ لی کہ ”تشویش“ میں مبتلا ہو گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میرے باہمت، شفیق اور مہربان والد کو ’فادرز ڈے‘ مبارک ہو۔“

لیکن جیسے ہی پاکستانیوں نے یہ تصویر دیکھی تو وہ آصف علی زرداری کا بوسہ بھی بھول گئے اور بلاول کی اپنے والد کو دی گئی مبارکباد بھی ۔۔۔ سب نے اگر کسی چیز پر توجہ دی تو وہ تھا بلاول بھٹو کا ہاتھ۔۔۔ جو عین اس وقت انہوں نے اپنی قمیص کی جیب میں ڈال رکھا تھا جب آصف علی زرداری ان کا بوسہ لے رہے تھے۔

بس پھر کیا تھا! پاکستانیوں کو ایک مرتبہ پھر موقع مل گیا اور سب ہی تبصروں میں مصروف ہو گئے۔ امجد نامی ایک صارف نے لکھا ”بلاول بھٹو زرداری اپنی جیب کے حوالے سے اتنا محتاط کیوں ہے“

عینی خان نے لکھا ’ ’اپنے ہاتھوں کیساتھ دلچسپ کام کر رہے ہو۔ کیا اپنی جیب ابو سے بچا رہے ہو؟“

گاڈ فادر نامی صارف نے لکھا ”بلاول جیب بچا رہا ہے؟“

ضیاد شنواری نے لکھا ”بلاول بھٹو فادرز ڈے منا رہا ہے لیکن اسے اپنی جیب کی زیادہ فکر ہے کیونکہ وہ اپنے والد کو خوب جانتا ہے“

نازیہ حسن نے لکھا ”اپنا گال چیک کرو۔۔۔ کیا وہ اس بوسے کے بعد بھی وہیں پر ہے؟“

اسامہ نے لکھا ”بلاول بھٹو اپنی جیب چیک کر کے یقین دہانی کر رہا ہے کہ زرداری نے اس کی عیدی نہیں چرائی“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -کراچی -