”بنی گالہ کی دیواریں مجھ سے باتیں کرتی ہیں کہ۔۔۔”عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے صحافی سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

”بنی گالہ کی دیواریں مجھ سے باتیں کرتی ہیں کہ۔۔۔”عمران خان کی اہلیہ بشریٰ ...
”بنی گالہ کی دیواریں مجھ سے باتیں کرتی ہیں کہ۔۔۔”عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے صحافی سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک  نیوزویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک خاتون صحافی کو بتایاکہ بنی گالہ کی دیواریں ان سے باتیں کرتی ہیںاور گھر کی ایک سفید خالی دیوارتو تسلسل کیساتھ ان سے محوگفتگو رہتی ہے ۔

پاکستانی جریدے ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ میں ’سچ گپ ‘کے عنوان سے لکھے گئے کالم میں بنی گالہ میں موجودذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ ایک غیرملکی خاتون صحافی بنی گالہ میں عمران خان کا انٹرویو کرنے پہنچیں ، انٹرویو جاری تھا کہ اس دوران کچھ رکاوٹ آگئی اور عمران خان نے اپنے آپ سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ضروری کام پہلے کرناہے،پھر صحافی کو بتایاکہ ان کی اہلیہ انہیں گھر دکھائیں گی اور اس دوران وہ اپنی مصروفیات نمٹالیں گے، اس کے بعد صحافی کو گھر کے مختلف حصے دکھانے کے لیے لے جایاگیا۔

اپنی پاکیزگی کی شہرت رکھنے والی عمران خان کی اہلیہ نے صحافی کو بتایاکہ گھر کی کچھ دیواریں اس سے باتیں کرتی ہیں، ایک خالی سفید دیوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایاکہ یہ تسلسل کیساتھ ان سے باتیں کرتی ہے اور بظاہر یہ بھی کہا کہ وہ خود بھی اس دیوار سے جوابی گفتگو کرتی ہیں۔

کالم میں مزید لکھا گیاکہ ہم نے یہ تو سن رکھا تھا کہ دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں لیکن اب پتہ چلا کہ ان کی زبان بھی ہوتی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ’سچ گپ ‘ کے عنوان سے لکھے جانیوالے کالم میں چٹ پٹی خبریں طنزیہ انداز میں شائع کی جاتی ہیں اور اس ہفتے انہوں نے بنی گالہ کو اپنا موضوع بنایا۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -