”دو حلقوں میں سروے کروایا گیا تو لوگوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں لیکن ۔۔۔“ چوہدری نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کی پریشانی کی بھی حد نہ رہے گی

”دو حلقوں میں سروے کروایا گیا تو لوگوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں لیکن ...
”دو حلقوں میں سروے کروایا گیا تو لوگوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں لیکن ۔۔۔“ چوہدری نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کی پریشانی کی بھی حد نہ رہے گی

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہاہے کہ میں چار حلقوں سے آزاد الیکشن لڑ رہاہوں اور میرے دو حلقوں میں سروے کروایا گیا تو لوگوں کا کہناتھا کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں لیکن ووٹ چوہدری نثار کو دیں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ پارٹی نے سروے کرایاتومیرے ایک حلقے میں 98 فیصد نے کہا کہ ہم ن لیگ کے ایک بندے کو جانتے ہیں اور ہو چوہدری نثار ہے ،،این اے 63میں سروے میرے حق میں 13فیصد زیادہ ہے،پارٹی نے سروے کروایا اس میں میری پوزیشن کو دیکھ لیں ، پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی کہا کہ ہم چوہدری نثار کو ووٹ دیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ اگر سیٹ کی خواہش ہوتی تو عمران خان نے آفر دی تھی ، عمران خان نے سرعام کہاچودھری نثار آزاد کھڑا ہوگا تو حمایت کریں گے لیکن میں نے کوئی جواب نہیں دیا اور شہبازشریف نے کہا کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہیں ہم انہیں ٹکٹ دیں گے ۔مسئلہ صرف ٹکٹ کاہوتا تو پیش ہوجاتا، جب پہلے اپلائی نہیں کیا تو اب کیوں کروں،انٹرویو نئے لوگوں کےلیے کیے جا تے ہیں۔

مزید :

قومی -