ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی،اسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے میں خرچ کیا :شیخ رشیدکے الزامات

ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی،اسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے ...
ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی،اسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے میں خرچ کیا :شیخ رشیدکے الزامات

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھیہے۔اسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے میں پیسے خرچ کئے جس کا عینی شاہد ہوں ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں۔میں نے فلم انڈسڑی یا فلم سٹارز کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے پیسوں کی خاطر کتاب لکھی ہے۔ میں نے اس پر اپنی سوچ کے مطابق بات کی تھی۔اسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے میں پیسے خرچ کئے جس کا عینی شاہد ہوں ہے۔سیتا وائٹ سے متعلق سب کچھ اسحاق ڈار نے کیا تھا۔میرے کیس کا فیصلہ ہو گیا ہے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ ہونا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہاداکاروں کی عزت کرتا ہوں۔میں نے اداکاروں کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہاریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی ہے۔میں نے اس تناظر میں ریحام خان کا موازنہ کیا توغلط نہیں کیاہے۔

مزید :

قومی -