وہ آدمی جس نے انٹرنیٹ پر غلطی سے 1ارب 46کروڑ روپے کما لیے، ایسا کیا کیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

وہ آدمی جس نے انٹرنیٹ پر غلطی سے 1ارب 46کروڑ روپے کما لیے، ایسا کیا کیا؟ جان کر ...
وہ آدمی جس نے انٹرنیٹ پر غلطی سے 1ارب 46کروڑ روپے کما لیے، ایسا کیا کیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر نوسربازوں کے ہاتھوں لوگوں کے لٹنے کی خبریں تو آپ اکثر سنتے رہتے ہوں گے لیکن اب برطانیہ سے ایک شخص کی انٹرنیٹ پر غلطی سے 1ارب 46کروڑ روپے کما لینے کی ایسی حیران کن خبر آ گئی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ہیرونا ٹراؤرا نامی اس شخص کو شیئرٹریڈنگ کا شوق لاحق ہوا اور اس نے معروف ٹریڈنگ کمپنی ’ویلبری کیپیٹل‘ کے ذریعے ایک ’ڈمی اکاؤنٹ‘ بنا لیا۔ ڈمی اکاؤنٹ ان نئے لوگوں کو فراہم کیا جاتا ہے جو ابھی ٹریڈنگ سیکھنا چاہتے ہوں، چنانچہ یہ اکاؤنٹ عملاً بے معنی ہوتا ہے،تاہم بروکر کمپنی کی غلطی کی وجہ سے ہیرونا کا اکاؤنٹ ڈمی کی بجائے اصلی بن گیا۔
ہیرونا اس اکاؤنٹ کو ڈمی سمجھ کر سیکھنے کے لیے حصص کی خریدوفروخت کرتا رہا۔پہلے اسے اس خریدوفروخت میں 8لاکھ 80ہزار پاؤنڈ (تقریباً 15کروڑ روپے) نقصان ہوا۔ اس دوران اسے احساس ہو گیا کہ اس کا اکاؤنٹ ڈمی نہیں بلکہ اصلی ہے تاہم اس نے ٹریڈنگ جاری رکھی اور کچھ عرصے بعد اس نے نقصان پورا کرکے مزید 90لاکھ پاؤنڈ (تقریباً1ارب 46کروڑ روپے) منافع کما لیا۔جب ہیرونا نے اتنا منافع کمانے کے بعد ویلبری کیپیٹل سے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ’’تمہارا اکاؤنٹ غلطی سے اصلی بن گیا تھا اور تم اسے ڈمی سمجھ کر ہی نقصان کے خطرے کے بغیر کاروبار کرتے رہے۔‘‘کمپنی کے انکار پر ہیرونا نے اس کے خلاف مقدمہ دائر کروا دیا ہے اور اب ان کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ ہیرونا کا کہنا تھا کہ ’’ٹریڈنگ میں نقصان ہونے کے دوران مجھے احساس ہو گیا تھا کہ یہ اکاؤنٹ ڈمی نہیں بلکہ اصلی ہے، لہٰذا میں نے اسے اصلی سمجھ کر ہی مزید ٹریڈنگ کی اور منافع کمایا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -