لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا نے اس تصویر میں دونوں ہاتھوں پر گھڑیاں کیوں پہنی ہیں؟ وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی

لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا نے اس تصویر میں دونوں ہاتھوں پر گھڑیاں کیوں پہنی ہیں؟ ...
لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا نے اس تصویر میں دونوں ہاتھوں پر گھڑیاں کیوں پہنی ہیں؟ وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی

  

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں فٹ بال کی عالمی جنگ جاری ہے جس میں گزشتہ روز ارجنٹینا اور کروشیا کا میچ ہوا جو ارجنٹینا کی ٹیم تین صفر سے ہار گئی۔ اس میچ کے دوران ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا مسلسل اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے کیمروں کی نظروں میں آتے رہے اور ٹیم کی شکست پر انہیں انتہائی افسردہ بھی دکھایا گیا۔ اس تمام وقت میں جہاں میراڈونا اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہے وہیں ان کی دونوں کلائیوں پر بندھی گھڑیوں نے بھی ہر کسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ معاملہ انٹرنیٹ پر موضوع بحث بن گیا اور لوگ سوال پوچھنے لگے کہ میراڈونا نے دو گھڑیاں کیوں باندھ رکھی ہیں؟

میل آن لائن کے مطابق اب اس معاملے کی حقیقت سے واقف ایک صاحب نے پہلی بار یہ راز سب کے سامنے کھول دیاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میراڈونا نے دوگھڑیاں پہننے کا دلچسپ کام پہلی بار نہیں کیا ہے بلکہ یہ ان کی پرانی عادت ہے۔ دراصل وہ جب بھی اپنے ملک سے باہر جاتے ہیں تو دو گھڑیاں ہی پہنتے ہیں، ان میں سے ایک ان کے اپنے ملک ارجنٹینا کا وقت دکھاتی ہے تو دوسری پر اس ملک کا وقت چل رہا ہوتا ہے جہاں وہ موجود ہوتے ہیں۔ یعنی وہ جہاں بھی ہوں ان کی ایک گھڑی ان کے اپنے ملک کے وقت کے مطابق چلتی رہتی ہے۔اگرچہ جدید دور کے سمارٹ فونز میں ایک، دو نہیں بلکہ ساری دنیا کے ممالک کا وقت باآسانی دیکھا جا سکتا ہے لیکن شاید میروڈونا کچھ پرانی سوچ کے آدمی ہیں جو اب بھی اس مقصد کے لئے دو گھڑیاں استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -