گاڑی کی چابی کا خاتمہ، اب آپ اپنی گاڑی کس طرح کھولا کریں گے؟ ایپل اور سام سنگ نے مل کر انتہائی شاندار طریقہ ایجاد کر لیا

گاڑی کی چابی کا خاتمہ، اب آپ اپنی گاڑی کس طرح کھولا کریں گے؟ ایپل اور سام سنگ ...
گاڑی کی چابی کا خاتمہ، اب آپ اپنی گاڑی کس طرح کھولا کریں گے؟ ایپل اور سام سنگ نے مل کر انتہائی شاندار طریقہ ایجاد کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون کی صنعت میں ایپل اور سام سنگ دو بڑی مخالف کمپنیاں ہیں لیکن اب ان دونوں نے مل کر ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے کہ گاڑیوں کے مالکان سن کر خوش ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ایپل اور سام سنگ نے دیگر متعدد موبائل فون اور کار ساز کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک ڈیجیٹل چابی تیار کی ہے جو مختلف کمپنیوں کی کاروں کو لاک، اَن لاک کرنے اور سٹارٹ کرنے کا کام کرے گی۔ ان کی اس ایجاد کے بعد گاڑیوں کے مالکان کی چابی سے جان چھوٹ جائے گی۔


ان تمام کمپنیوں کے اتحاد کو ’’کار کنیکٹویٹی کنسوشیم‘‘ کا نام دیا گیا تھا جس نے گزشتہ روز اپنی اس ایجاد کی خوشخبری دنیا کو سنا دی ہے۔سام سنگ اور ایپل کے علاوہ اس کنسورشیم میں اوڈی، بی ایم ڈبلیو، جنرل موٹرز، ہنڈائی، ایل جی الیکٹرانکس، پیناسونک، وولکس ویگن و دیگر کمپنیاں شامل تھیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈیجیٹل چابی ایک موبائل فون ایپلی کیشن کی شکل میں ہے جسے Digital Key 1.0کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن ہر کمپنی کے موبائل فون اور ہر کمپنی کی کار کے لیے کارگر ہوگی۔ کار کا مالک اس ایپلی کیشن کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو بھی اپنی کار اِن لاک اور سٹارٹ کرنے کی عارضی اجازت بھی دے سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں سکیورٹی کے پہلو کو اس قدر یقینی بنایا گیا ہے جتنا کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے ذریعے رقوم کی ترسیل کی ایپلی کیشنز کو محفوظ بنایا گیا تھا۔ کنسورشیم کے صدر محفوظ الرحمان کا کہنا تھا کہ ’’اس مشن کی کامیابی پر ہم بہت خوش ہیں۔ تمام الیکٹرانکس اور کار ساز کمپنیوں کی طرف سے جس مثبت طرزعمل کا مظاہرہ کیا گیا اسی کی بدولت ہم سٹینڈرڈائزڈ ڈیجیٹل کی سالوشن تیار کرنے میں کامیاب ہو سکے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -