فیس بک پر اجنبی لڑکی نے دولہا کی زندگی تباہ کر دی، غلطی سے اس کے بارے میں ایسی شرمناک بات لکھ دی کہ شادی ہی خطرے میں پڑ گئی

فیس بک پر اجنبی لڑکی نے دولہا کی زندگی تباہ کر دی، غلطی سے اس کے بارے میں ایسی ...
فیس بک پر اجنبی لڑکی نے دولہا کی زندگی تباہ کر دی، غلطی سے اس کے بارے میں ایسی شرمناک بات لکھ دی کہ شادی ہی خطرے میں پڑ گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے کئی فوائد اور نقصانات سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب اس کا ایک اور نقصان بھی سامنے آ گیا ہے کہ اس کے ذریعے چغل خوری آسان ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں ایک چغل خور لڑکی نے غلط فہمی کی بناء پر ایک اجنبی لڑکے ، جس کی جلد شادی ہونے جا رہی تھی، کے متعلق ایسی پوسٹ کر دی کہ اس کی زندگی ہی برباد ہو گئی اور شادی ہی خطرے میں پڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 23سالہ جیک ٹراؤٹ نامی یہ دولہا شادی سے قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے آئیبیزا جزیرے پر گیا جہاں اس کے دوستوں نے اسے کہا کہ وہ اپنے سابقہ معاشقوں کے بارے میں انہیں بتائے۔ چنانچہ جیک نے اپنے دوستوں کو اپنی ماضی کی محبتوں کے بارے میں بتانا شروع کر دیا۔

جیک اور اس کے دوستوں کے قریب ہی سٹیف کینڈل نامی ایک لڑکی بیٹھی ان کی باتیں سن رہی تھی۔ اس نے جیک کے ماضی کے معاشقوں کو موجودہ سمجھ لیا اور ان سے یہ مطلب نکال لیا کہ جیک اپنی منگیتر کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے اور اب بھی اس کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس پر سٹیف کینڈل نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اوردور سے جیک کی ایک تصویر بنا کر سوشل میڈیا پرپوسٹ کر دی اور تصویر کے ساتھ لکھ دیا کہ ’’اس کا نام جیک ہے، یہ جس کسی کا بھی منگیتر ہے وہ سن لے کہ یہ اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔ یہ اس وقت آئیبیزا کے ایزولین برگنٹین ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ٹھہرا ہوا ہے۔‘‘

سٹیف کینڈل کی یہ پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، چندگھنٹوں میں ہی اسے 10ہزار لوگوں نے لائیک اور 15ہزار نے شیئر کر دیا اور بالآخر یہ پوسٹ جیک کی ہونے والی دلہن تک بھی پہنچ گئی۔ اس نے فون کرکے جیک سے اس معاملے پر بات کی اور یوں دونوں کی لڑائی ہو گئی۔جیک نے اس صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’’میں بہت پریشان ہوں، میں بہت افسردہ ہوں، میں برباد ہو گیا ہوں۔ مجھے جذباتی طور پر شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ ایک اجنبی لڑکی کی پوسٹ نے میری زندگی برباد کر دی ہے۔ میں تو اس لڑکی کے بارے میں بات کر رہا تھا جو ماضی میں میری گرل فرینڈ رہ چکی تھی۔ سٹیف کینڈل نے میری باتوں کا غلط مطلب نکال کر مجھے تباہ کر دیا ہے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -