’’میرے ملک کی ٹیم جب بھی گول کرے گی میں یہ شرمناک کام کروں گی‘‘ فٹ بال ورلڈکپ کے دوران نوجوان لڑکی کے اعلان نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا

’’میرے ملک کی ٹیم جب بھی گول کرے گی میں یہ شرمناک کام کروں گی‘‘ فٹ بال ...
’’میرے ملک کی ٹیم جب بھی گول کرے گی میں یہ شرمناک کام کروں گی‘‘ فٹ بال ورلڈکپ کے دوران نوجوان لڑکی کے اعلان نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا

  

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) کھیلوں کے عالمی مقابلے ہوں تو کچھ سستی شہرت کی خواہش مند لڑکیاں بھی سامنے آ جاتی ہیں اور شرمناک اعلانات شروع کر دیتی ہیں۔ ان کی ایک مثال بھارتی لڑکی عرشی خان کی ہے، جو ایسے بھونڈے اعلانات سے کافی شہرت پا چکی ہے۔ اب جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے بھی ایسی ایک لڑکی سامنے آ گئی ہے اور فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے ہر گول پر ایسا شرمناک کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نیسو کاؤٹی نامی اس لڑکی نے اعلان کیا ہے کہ روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران پیرو کی ٹیم جب بھی گول کرے گی تو وہ برہنہ ہو کر خوشی کا اظہار کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیسو گزشتہ سال لوگوں کی نظروں میں آئی جب اس نے ایک فٹ بال میچ کے دوران پیرو کی ٹیم کے گول کرنے پر کپڑے اتار دیئے اور ڈانس کرنے لگی۔ تب سے اسے پیروٹیم کی سب سے بڑی مداح کا خطاب دیا جا چکا ہے۔ نیسو کے یہ اعلان کرنے کے بعد پیرو کا ڈنمارک کے ساتھ میچ ہوا جو وہ ایک صفر سے ہار گئی، یوں پیرو کی ٹیم نے کوئی گول بھی نہ کیا اور نیسو کے یہ شرمناک کام کرنے کی نوبت ہی نہ آئی۔تاہم نیسو کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ میچوں کے لیے پر امید ہے۔ ان میں پیرو کی ٹیم گول بھی کرے گی اور فتح بھی حاصل کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -