نوجوان لڑکی کا ہونٹ اچانک سوج گیا، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ بتا دی کہ واقعی ہوش اڑا دیئے، یہ تو کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ ہونٹ کے اندر۔۔۔

نوجوان لڑکی کا ہونٹ اچانک سوج گیا، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ بتا دی کہ ...
نوجوان لڑکی کا ہونٹ اچانک سوج گیا، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ بتا دی کہ واقعی ہوش اڑا دیئے، یہ تو کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ ہونٹ کے اندر۔۔۔

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک نوجوان لڑکی کا ہونٹ اچانک سوج گیا لیکن جب وہ ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے گئی تو اس نے ایسا انکشاف کیا کہ لڑکی کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکی کے ہونٹ میں جلد کے اندر ’پیراسائٹ ورم‘ نامی کیڑا موجود تھا جو نہ صرف زندہ تھا بلکہ حرکت بھی کر رہا تھا ۔ لڑکی نے ڈاکٹر کو بتایا کہ کچھ دن پہلے اس کی آنکھ کے نیچے اسی طرح کی سوجن ہوئی تھی جو چند دن برقرار رہی اور پھر ختم ہو گئی۔ اس کے 10دن بعد ہونٹ میں سوجن آ گئی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے چہرے کی جلد کے نیچے موجود یہ زندہ کیڑا ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر بھی کر رہا تھا اور وہ جہاں پہنچ کر رکتا وہاں سوجن آ جاتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے لڑکی کے ہونٹ کا آپریشن کرکے وہ پیراسائٹ ورم نکال لیا جس کی لمبائی کئی انچ تھی۔ ڈاکٹر نے کیڑے کی شناخت کرنے کے بعد بتایا کہ یہ ’’ڈیروفیلیریا ریپنس‘‘ (Dirofilaria Repens)قسم کا پیراسائٹ تھا جو عموماً کتوں یا دیگر خشکی کے گوشت خور جانوروں میں پایا جاتا ہے۔ یہ مچھروں کے ذریعے انسان میں بھی داخل ہو سکتا اور ان کے جسم میں پرورش پا سکتا ہے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -