’’میرے شوہر نے میرے ساتھ بے وفائی کی تو میں نے اس کے تمام دوستوں کو۔۔۔‘‘ خاتون کا اپنے شوہر سے ایسا بدلہ کہ جان کر ہی انسان توبہ کر لے

’’میرے شوہر نے میرے ساتھ بے وفائی کی تو میں نے اس کے تمام دوستوں کو۔۔۔‘‘ ...
’’میرے شوہر نے میرے ساتھ بے وفائی کی تو میں نے اس کے تمام دوستوں کو۔۔۔‘‘ خاتون کا اپنے شوہر سے ایسا بدلہ کہ جان کر ہی انسان توبہ کر لے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کی بے وفائی پر اکثر خواتین رو دھو کر چپ ہو رہنے پر ہی اکتفا کرتی ہیں لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو شوہر سے ایسا بدلہ لیتی ہیں کہ سن کر ہی مرد بے وفائی سے تائب ہو جائیں۔ ایسی ہی کچھ خواتین ویب سائٹ Mumsnetپر میں اپنے بے وفا شوہروں سے لیے گئے انتقام کے متعلق بتا رہی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ممزنیٹ پر اس تھریڈ میں ایک خاتون نے بتایا کہ ’’میرے شوہرنے مجھ سے بے وفائی کی۔ جب مجھے اس کے متعلق علم ہوا تو میں نے ایک ای میل لکھی اور اس کے تمام دوستوں کو بھیج دی۔ اس ای میل میں انہیں میں نے اپنے شوہر کے کرتوت کھول کر بیان کیے جس سے وہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہا۔‘‘

ایک اور خاتون نے لکھا ہے کہ ’’میرے شوہر نے مجھ سے بے وفائی کی تو میں نے فوراً اسے چھوڑ دیا اور ایک سال کے اندر اس سے کئی گنا بہتر اور کم عمر مرد سے شادی کر لی۔‘‘اس تھریڈ میں بھی کئی خواتین ایسی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر ان کے شوہر ان سے بے وفائی کریں گے بھی، تو وہ ان سے کوئی بدلہ نہیں لیں گی۔ ایسی ہی ایک عورت کا کہنا تھا کہ ’’اکثر خواتین کی نظروں میں بے وفا شوہر سے بدلہ لینا مناسب ردعمل نہیں ہوتا، میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔میرے خیال میں ہمیں شوہروں کی بے وفائی کو درخورِ اعتنا ہی نہیں سمجھنا چاہیے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -